سری نگر ، 16 اگست وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے اور منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی احتجاجی مظاہرین پر مبینہ طور پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 4 عام شہری ہلاک جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔
right;">موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع بڈگام کے آری پانتھن بیروہ میں منگل کی صبح لوگوں کا ایک گروپ احتجاج کررہا تھا جب وہاں سے سی آر پی ایف کے ایک قافلے کا گذر ہوا۔
تاہم جب احتجاجی لوگوں نے سی آر پی ایف کے قافلے پر پتھراؤ کیا تو انہوں نے ردعمل میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 عام شہری ہلاک جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے